ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / باپو کے اصول میں آج بھی انسانیت کو متحد کرنے کی طاقت: نریندر مودی

باپو کے اصول میں آج بھی انسانیت کو متحد کرنے کی طاقت: نریندر مودی

Tue, 02 Oct 2018 21:19:26    S.O. News Service

نئی دہلی،2؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ مہاتما گاندھی کے اصول میں ایسے وقت میں بھی انسانیت کو متحد کرنے کی طاقت ہے جب دہشت گردی، بنیاد پرستی، انتہا پسندی اور کمیونٹیز کو تقسیم کر رہی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ مہاتما گاندھی اصولوں کے تئیں اپنی آخری سانس تک مصروف عمل رہے۔21 ویں صدی میں بھی مہاتما گاندھی کے خیالات اتنے ہی اہم ہیں جتنے ان کے وقت میں تھے اور وہ ایسے کئی مسائل کو حل کر سکتے ہیں، جن کا سامنا آج دنیا کر رہی ہے۔مودی نے کہاکہ ایک ایسے دنیا میں جہاں دہشت گردی، بنیاد پرستی، انتہا پسندی اور نفرت پرستی اور کمیونٹیز کو تقسیم کر رہی ہے، وہاں امن اور عدم تشدد کے مہاتما گاندھی کے اصول میں آج بھی انسانیت کو متحد کرنے کی طاقت ہے۔مہاتما گاندھی کی 149 ویں یوم پیدائش کے موقع پر انہوں نے کہا کہ باپو آج بھی دنیا میں ان لاکھوں کروڑوں لوگوں کے لئے امید کی ایک کرن ہیں جو مساوات، احترام، شمولیت اور بااختیار بنانے سے بھرپور زندگی جینا چاہتے ہیں۔مودی نے کہا کہ مہاتما گاندھی نے ہندوستان کو صحیح معنوں میں اصول اور رویے سے منسلک تھا۔سردار پٹیل نے ٹھیک ہی کہا تھاکہ ہندوستان مختلف تغیرات سے بھرا ملک ہے۔اتنی تغیرات والا کوئی اور ملک زمین پر نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ایسا شخص تھا، جس نے کلونیالزم کے خلاف جدوجہد کے لئے تمام کو متحد کیا، جس نے لوگوں کو اختلافات سے اوپر اٹھایا اور عالمی اسٹیج پر ہندوستان کا سراونچا کیا تو وہ صرف مہاتما گاندھی ہی تھے۔اور انہوں نے اس کی شروعات ہندوستان سے نہیں بلکہ جنوبی افریقہ سے کی تھی۔


Share: